پوتن اور ٹرمپ کی بات چیت میں چند دن لگ سکتے ہیں، کریملن

ماسکو(وائس آف رشیا) کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ روسی اور امریکی صدور ولادیمیر پوٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان بات چیت چند دنوں میں ہونے پراتفاق ہو گیا ہے۔

پیسکوف سے جب پوچھا گیا کہ آنے والے رابطے کا بندوبست کرنے کے لیے کتنا وقت درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیاری کا وقت، عام طور پرسربراہان مملکت کے فیصلوں پر منحصر ہے۔

پیسکوف نے کہا کہ کریملن صدرپوتن اور ٹرمپ کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد پریس سروس کی رپورٹ جاری کرے گا۔ اور اگر ضرورت پڑی تو ہم ایک بریفنگ کا بھی اہتمام کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں