صدر پوتن اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات اگلے ہفتے ہوسکتی ہے، وٹکوف

نیویارک(وائس آف رشیا) امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیون وٹکوف نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان بات چیت اگلے ہفتے ہو سکتی ہے۔

وِٹکوف نے اگلے ہفتے ہونے والی بات چیت کے بارے امید اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ دونوں صدور “واقعی اچھی اور مثبت بات چیت” کریں گے۔ انہوں نے یوکرائنی حکام کے ساتھ جاری بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ یوکرین کو مختلف امور پر مشورے دے رہا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یوکرین کے تنازعے کے حل کے حوالے سے بات چیت اس مقام تک پہنچ گئی ہے جہاں ٹرمپ کو شامل کیا جا سکتا ہے تو وٹکوف نے تصدیق کی کہ صدر ٹرمپ ان بات چیت کے تمام پہلوؤں اور سمتوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ٹرمپ کو پوتن کے ساتھ اپنی ملاقات کے نتائج سے آگاہ کیا ہے۔

وِٹکوف نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی صدر کو حقیقی وقت میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ رکھا گیا تھا اور وہ اس معاملے سے متعلق ہر اہم فیصلے میں شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں