روسی اور امریکی وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ

ماسکو (وائس آف رشیا) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیوکے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے. مارکو روبیونے روسی وزیر خارجہ کو بحیرہ احمر کے علاقے میں حوثی افواج کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

امریکی وزیر خارجہ کے دلائل کے جواب میں، سرگئی لاوروف نے تمام فریقوں کی طرف سے طاقت کے استعمال کو فوری طور پر روکنے ان کے لیے سیاسی مذاکرات میں داخل ہونے کی اہمیت پر زور دیا جس کا مقصد ایک ایسا حل تلاش کرنا ہے جس سے مزید خونریزی ختم ہو۔

18 فروری کو ریاض میں اعلیٰ سطحی روسی اور امریکی حکام کے اجلاس میں طے پانے والے باہمی مفاہمت پر عمل درآمد کے مخصوص پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں