صدر پوتن کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی مزمت، صدر اور وزیراعظم کے نام اظہار تعزیت کا خط

ماسکو(شاہد گھمن سے) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے بلوچستان میں ہونے والے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردی کے حملے کی شدید مزمت کی ہے انہوں نے پاکستان صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف کے نام تعزیتی خظ جاری کیا ہے

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گردانہ حملے کے المناک حملے پر ہماری طرف سے تعزیت قبول کریں۔
ہم اس ظالمانہ اور مذموم جرم کی پرزور مذمت کرتے ہیں، جس کے متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی فوج اور قانون نافذ کرنے والے افسران کی ہمت اور اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کو خیراج تحسین پیش کرتے ہیں – ان کے بروقت فیصلہ کن اقدامات نے انہیں سینکڑوں انسانی جانوں کو بچانے کا موقع دیا۔

صدرپوتن نے کہا کہ روس ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم متاثرین کے خاندانوں کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں‌ اور ساتھ ہی ساتھ ان تمام لوگوں کی جلد صحت یابی کے خواہش مند ہیں جو عسکریت پسندوں کے ہاتھوں زخمی ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں