ماسکو(وائس آف رشیا) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ماسکو سے باہر اپنی رہائش گاہ نوو اوگاریوو میں ایک میٹنگ میں حصہ لیا جس میں روسی وزیر دفاع سمیت روسی آرمی کے اعلی افسران شریک تھے. جبکہ صدر پوتن نے کرسک ریجن کا دورہ بھی کیا
صدر پوتن نے کمانڈروں سے کہا کہ وہ کرسک آپریشن میں حصہ لینے والے تمام فوجیوں کا شکریہ ادا کریں جنہوں نے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا…
صدر پوتن نے کہا کہ روسی مسلح افواج کو “کرسک کے علاقے میں گھسنے والے اور یہاں فوجی کارروائیوں میں ملوث دشمن” کو شکست دے کر جلد از جلد علاقے کو کلئیر کرنا چاہیئے..
انہوں نے کہا کہ کرسک کے علاقے کو مکمل طور پر آزاد کرنے کی ضرورت ہے اور سرحد کے ساتھ حالات کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ اور ہمیں مستقبل میں ریاستی سرحد کے ساتھ ایک سیکورٹی زون بنانے کے بارے میں بھی سوچنے کی ضرورت ہے۔
صدر پوتن نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ہماری افواج کو درپیش جنگی صورتحال میںیقیینی کامیابی ہوگی اور مستقبل قریب میں کرسک کا علاقہ دشمن سے مکمل طور پر آزاد ہو جائے گا۔
کرسک کے علاقے میں لڑائی شروع ہونے کے بعد سے دشمن 67,000 سے زیادہ فوجیوں کو کھو چکا ہے، جن میں کچھ انتہائی تربیت یافتہ اور غیر ملکی یوکرینی فوجی بھی شامل ہیں۔









