روس یوکرین میں جلد مکمل جنگ بندی کی امید ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

ماسکو(وائس آف رشیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں روس یوکرین مکمل جنگ بندی کی امید ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امید ہے روس جنگ بندی منصوبے پر راضی ہوجائیگا ،انہوں نے مزید کہا کہ یوکرینی صدر زیلنسکی کو وائٹ ہاؤس میں دوبارہ مدعوکریں گے جبکہ رواں ہفتے روسی صدر سے بھی بات کریں گے۔

دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے جدہ میں امریکہ یو کرین مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا 30 روزہ ممکنہ جنگ بندی کا منصوبہ اہم پیشرفت ہے۔

واضح رہے دو روزقبل جدہ میں ہونیوالے یوکرین امریکہ مذاکرات میں یوکرین روس کیساتھ 30 روزہ جنگ بندی پر متفق ہوگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں