ٹرمپ کا فوری طور پر کیف کو فوجی، انٹیلی جنس امداد دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن(وائس آف رشیا) امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز نے کہا کہ جدہ میں امریکہ اور یوکرائنی مذاکرات کے بعد، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیف کو فوری طور پر فوجی اور انٹیلی جنس امداد بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ صدرٹرمپ نے یوکرین کے لیے امداد اور ہماری سیکیورٹی امداد پر روک اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، اور یہ فوری طور پر موثر ہے۔

ٹرمپ نے 28 فروری کو یوکرینی صدر کے دورہ امریکہ کے دوران ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ اپنے زبانی تبادلے کے کئی دن بعد یوکرین کو فوجی امداد معطل کر دی۔ یہ فیصلہ 4 مارچ کی صبح سے نافذ ہوا اور اس کا اطلاق ان تمام امریکی فوجی سازوسامان پربھی ہوا جو فی الحال یوکرین میں نہیں ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں