واشنگٹن (وائس آف رشیا) مشرق وسطیٰ کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیووٹ کوف نے کہا ہے کہ یوکرائنی رہنما ولادیمیر زیلنسکی نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی تلخ کلامی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے معافی مانگ لی ہے۔
امریکی سینئر عہدیدار نے یہ بات ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہی ہے. انہوں نے کہا کہ واشنگٹن “کافی پیش رفت” کرنے کی توقع رکھتا ہے اور کیف کے ساتھ اہم مواد کے معاہدے پر دستخط کرنے کی امید کرتا ہے۔
وِٹکوف نے کہاکہ “زیلینسکی نے صدر کو ایک خط بھیجا ہے۔ اس نے اوول آفس میں پیش آنے والے اس سارے واقعے کے لیے معذرت کی ہے،‘‘ “میرے خیال میں یہ ایک اہم قدم تھا اور ہماری ٹیموں اور یوکرینیوں اور یورپیوں کے درمیان کافی بحث ہوئی ہے ”
ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ انہیں گزشتہ ہفتے زیلنسکی کی طرف سے ایک “اہم” خط موصول ہوا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ کیف نے “جلد سے جلد مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے” آمادگی ظاہر کی تھی۔
تاہم امریکی صدر نے اس خط کا ذکر نہیں کیا جس میں اوول آفس میں ہونے والی تلخ کلامی پر معافی نامہ شامل تھا۔









