تہران (وائس آف رشیا) ایران، روس اور چین مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے ان مشقوں کا مقصد تینوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو فروغ دینا ہے
ایرانی خبرایجنسی نے مشقوں کے دورانیے کی وضاحت کیے بغیر کہا ہے کہ یہ “منگل کو چابہار بندرگاہ پر شروع ہوں گی” جو خلیج عمان میں جنوب مشرقی ایران میں واقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق “چینی اور روسی بحری افواج کے جنگی جہاز اور دیگر معاون بحری جہازوں کے ساتھ ساتھ ایرانی بحریہ کی فوج اور ایرانی فوج کی نظریاتی شاخ پاسدارانِ انقلاب کے جنگی جہازوں کی شرکت متوقع ہے۔”
مشقیں “شمالی بحرِ ہند میں” ہوں گی اور ان کا مقصد “خطے میں سلامتی کو مضبوط بنانا اور شریک ممالک کے درمیان کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دینا ہے۔”
ان فوجی مشقوں میں آذربائیجان، جنوبی افریقہ، عمان، قازقستان، پاکستان، قطر، عراق، متحدہ عرب امارات اور سری لنکا بطور مبصرین شرکت کریں گے۔
بیجنگ کی وزارتِ دفاع نے وی چیٹ سوشل میڈیا نیٹ ورک پر کہا، چین “ایک ڈسٹرائر اور سپلائی جہاز تعینات کرے گا۔”









