ماسکو (وائس آف رشیا) روس نے جرمنی پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کے خطرات کا جائزہ لے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے کہا ہے کہ روس کا جرمنی کو مشورہ ہے کہ وہ روس مخالف دہشت گرد تنظیموں جیسے کہ روسی رضاکار کور (آرڈی کے ) کی حمایت سے منسلک تمام خطرات کا جائزہ لے، جسے روس نے کالعدم قرار دیا ہے۔
انہوں نے بریفنگ میں کہا کہ جرمنی ایسے گروہوں کی حمایت کرکے آگ سے کھیل رہا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ آرڈی کے لیڈر پر جرمنی میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی لیکن ابھی بھی گروپ کے اراکین کی جانب سے کی جانے والی سرگرمیاں برقرار ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔









