یوکرین روس کے کریمین پل پر تیسرے حملے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، الیکسی نیزپاپا

کیف (وائس آف رشیا)‌ یوکرائنی بحریہ کے سربراہ الیکسی نیزپاپا نے ہفتے کے روز شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں دی گارڈین کو بتایا کہ یوکرین روس کے کریمین پل پر تیسرے حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

نیزپاپا نے مزید کہا کہ پچھلے حملے کامیاب تھے، جس سے پل کی سڑک اور ریل کے ڈھانچے کو نقصان پہنچا اور روس کی بھاری فوجی ساز و سامان کی نقل و حمل کی صلاحیت کو محدود کر دیا۔ وائس ایڈمرل نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ تیسرا حملہ پل کو ناکارہ بنا دے گا

یہ پل، جو 2020 میں مکمل ہوا، بحیرہ اسود میں جزیرہ نما کریمیا اور سرزمین روس کے درمیان ایک اہم رابطے کا کام کرتا ہے۔ 2022 میں یوکرین کے تنازعے میں اضافے کے بعد سے، کیف نے بار بار اسے نقصان پہنچانے یا تباہ کرنے کی کوشش کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں