ماسکو(وائس آف رشیا) دنیا بھر کی طرح روس میں بھی خواتین کا عالمی دن انتہائی جوش و خورروش سے منایا جارہا ہے۔
روس، آذربائیجان، آرمینیا، بیلاروس اور ترکمانستان میں، 8 مارچ کو قومی تعطیل ہوتی ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ہرسال کی طرح آج بھی روسی خواتین کو مبارکباد کا ویڈیو پیغام جاری کیاہے۔۔۔۔ہر سال، ماسکو کے پارکس 8 مارچ کا دن منانے کے لیے بہت سے آئیڈیاز پیش کرتے ہیں۔
ماسکو میں خواتین کے نام سے منسوب سڑکوں اور مکانات کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہے۔۔۔روس کے تمام شہروں میں کنسرٹس کا بھی اہتمام کیاگیاہے.
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بہت سے ادارے خواتین کے لیے رعایتیں اور پروموشنز پیش کرتے ہیں،پھولوں کی دکانوں پر خواتین کے لئے پھول خرید نے کیلئے مرد حضرات کا رش لگ رہتا ہے ۔
8 مارچ کو خواتین کو مبارکباد دینے میں، نہ صرف ان کی نسائیت پر زور دینے کا رواج ہے، بلکہ ان کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے پربھی زور دیا جاتا ہے۔ عورتوں کو پھول پیش کئے جاتے ہیں۔ تاہم، اکثر خواتین کو زیورات، پرفیوم ، کاسمیٹکس کمپنیوں، بیوٹی سیلون اور کپڑوں کی دکانوں سے سرٹیفکیٹ اورپھول ملتے ہیں









