ماسکو(وائس آف رشیا) روسی صدر ولادیمیر پوتن نے خواتین کے عالمی دن پر روسی خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی میں بہت کچھ ان کی صلاحیتوں، ذمہ داری اور محبت پر منحصر ہے۔
صدر پوتن نے اپنی مبارکباد میں کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ زندگی میں بہت کچھ آپ پر منحصر ہے، آپ کی صلاحیتوں، تخلیقی توانائی، محبت، اس انتہائی ذمہ داری پر جس کے ساتھ آپ کسی بھی کام کو انجام دیتے ہیں۔ ہم ہمیشہ آپ کی خوبصورتی، نرمی اور دلکشی کی تعریف کرتے ہیں،
انہوں نے کہاکہ خواتین گھر میں اپنے گھر والوں اور دوستوں کے لیے، اور کام پر، بعض اوقات بہت مشکل پیشہ وارانہ کام سرانجام دیتی ہیں۔ اس لئے آج مردوں کی طرف سے “محبت، شکر گزاری اور احترام کے الفاظ” آپ کو ہرجگہ سننے کو ملتے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ آپ واقعی سب کچھ کرنے کا حوصلہ رکھتی ہیں۔ آپ اپنے بچوں کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں حیرت انگیز کامیابیاں حاصل کرتی ہیں۔ آپ طاقت اور نزاکت، ہمت اور نرمی کو یکجا کرتی ہیں۔ آپ ہمیشہ اپنی خوبصورتی اور دلکشی سے فتح حاصل کرتی ہیں۔ اور یقینا، آپ مردوں کواپنے گھر کے حقیقی محافظ بننے کے لیے حوصلہ افزائی کرتی ہیں،









