امریکہ کو روس کے مقابلے میں یوکرین کے ساتھ بات چیت کرنا مشکل لگتا ہے – ٹرمپ

واشنگٹن(وائس آف رشیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا کہ واشنگٹن کے لیے روس کے مقابلے یوکرین کے ساتھ بات چیت کرنا زیادہ مشکل ہے، جبکہ روس کے پاس “تمام کارڈز” ہیں۔

ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ یوکرین کے ساتھ تصفیہ کے لیے روسی قیادت کی تیاری کے بارے میں بیانات پر اعتماد کرتے ہیں۔ جس پر ان کا کہنا تھا کہ میں ان پر یقین کرتا ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم روس کے ساتھ بہت اچھا کام کر رہے ہیں

صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے یوکرین کے ساتھ نمٹنا زیادہ مشکل لگ رہا ہے، اور ان کے پاس کارڈز نہیں ہیں۔” “مجھے لگتا ہے کہ حتمی تصفیہ حاصل کرنے کے معاملے میں، روس کے ساتھ بات چیت کرنا آسان ہو سکتا ہے، جو کہ حیران کن ہے، کیونکہ ان کے پاس تمام کارڈز ہیں.

صدر ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کو میدان میں اترنا ہوگا کیونکہ امریکہ ان کی مدد کرنے کی کوشش کررہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں