روس یوکرین میں نیٹو دستوں کوہرگز برداشت نہیں کرے گا، سرگئی لاوروف

ماسکو، (وائس آف رشیا) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ روس خاموشی سے کھڑا نہیں رہے گا اور امن دستوں کی آڑ میں یوکرین میں نیٹو فوجیوں کی موجودگی کو برداشت نہیں‌ ک سکتا اور مغرب کی طرف سے ایسے اقدامات کو برداشت نہیں کرے گا۔

روسی وزیر خارجہ نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے تازہ ترین اعصاب شکن بیان کی طرف اشارہ کیا کہ روس مبینہ طور پر یورپ کے لیے خطرہ ہے اور اس خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے یوکرین میں فوج بھیجنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانسیسی صدر ہٹلر اور نپولین کے جانشین بننے کی کوشش کررہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ ہم یوکرین کی سرزمین پر ان فوجیوں کی موجودگی پر اسی طرح غور کریں گے جس طرح ہم نے یوکرین میں نیٹو کی ممکنہ موجودگی پر غور کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں