ماسکو (وائس آف رشیا) روس میں سیکیورٹی فورسز کو غیر ملکی شہریوں کے گھروں میں آزادانہ طور پرداخل ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے
اب روسی اپنے پڑوس میں غیر قانونی تارکین وطن کے بارے میں شکایات کرکے پولیس کو بلا سکتے ہیں کیونکہ 5 مارچ کو پولیس کو ان کے اپارٹمنٹس میں معائنہ کے لیے آزادانہ طور پر داخل ہونے کا حق حاصل ہوا ہے
اس سے قبل، غیر قانونی تارکین وطن کے اپارٹمنٹس میں اس طرح کی جانچ پڑتال کے لیے دستاویزات کی خصوصی تیاری کی ضرورت ہوتی تھی۔
سیکورٹی فورسز کو 5 مارچ 2025 سے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کو ملک بدر کرنے کے حوالے سے اضافی اختیارات دئے گئے ہیں۔ صدر ولادیمیر پوتن نے 8 اگست 2024 کو اس پر دستخط کیے تھے۔ یہ فیصلہ روس میں نقل مکانی کی پالیسی کو سخت کرنے کی وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کی وجہ شہریوں کے تحفظ اور آرام کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
ذرائع کے مطابق روس میں غیر ملکی شہریوں کی آمد میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے گزشتہ برس
8لاکھ تارکین وطن روس پہچنے جن مین3 لاکھ 81 ہزار روس چھوڑ کر چلے گئے. روس پہنچنے والے غیر ملکیوں میں، تاجکستان کے لوگ سرفہرست ہیں لیکن سی آئی ایس ممالک اور بیرونی ممالک سے آنے والے تارکین وطن کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔









