صدر پوتن اور ٹرمپ کی ملاقات میں تیزی لائی جارہی ہے، امریکی اخبار

نیویارک (وائس آف رشیا) سی این این نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی سربراہی ملاقات میں تیزی لائی جا رہی ہے۔

امریکی ٹی وی چینل کے مطابق 28 فروری کو وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کی جانب سے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی سرزنش کے تناظر میں اب روس امریکہ تعلقات کی بحالی پر بات چیت کے دوسرے دور کی تیاریاں جاری ہیں، جو آئندہ چند ہفتوں میں منعقد ہونے والی ہے۔

12 فروری کو پوتن اور ٹرمپ نے فون پر بات کی۔ کریملن نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے ذاتی رابطے جاری رکھنے اور ذاتی طور پر ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

18 فروری کو روسی صدارتی معاون یوری اوشاکوف نے کہا کہ ابھی تک پوتن ٹرمپ ملاقات کی کوئی صحیح تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں