ماسکو(وائس آف رشیا) روس میں رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا ہے کل یکم مارچ کو روس میں پہلا روزہ ہوگا.
آج مساجد میں نماز تراویح کا آغاز ہوگیا ہے. روس میں تقریبا 7 ہزار سے زائد مساجد ہیں جبکہ 26ملین سے زائد مسلمان ہیں جوکہ روس کی کل آبادی کا تقریبآ 15فیصد ہیں.
روس میں اسلام دوسرا بڑا مذہب ہے. ایک ندازے کے مطابق 2050 تک روس میں مسلمان روس کی کل آبادی کا ایک تہائی حصہ بن جائیں گے۔
دارالحکومت ماسکو میں 4 بڑی مساجد ہیں جن میں کیتھیڈرل مسجد سب سے بڑی مسجد ہے. جبکہ ماسکو کی میموریل مسجد میںرمضان المبارک میں پورا مہینہ افطار دسترخوان لگایا جاتا ہے.
روس میں پاکستانیوں سمیت آزربائیجان، تاجکستان،کازقستان، کرغستان، ترکی، سمیت دیگر مسلم ممالک کے مسلمانوں میں انتہائی جوش خروش پایا جارہا ہے جبکہ روس کی مسلم ریاست تاتارستان، داغستان اور چیچنیا کے مسلمان بھی رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹنین میںپیش پیش ہیں.









