کینیڈا نے روس کے 76 افراد اور قانونی اداروں پر پابندیاں عائد کردیں

اوٹاوا(وائس آف رشیا) کینیڈا نے 76 روسی افراد اور قانونی اداروں پر پابندیاں عائد کردیں ہیں. کینیڈا کی سرکاری ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ روس پر دباؤ برقرار رکھنے کے لیے کینیڈین وزیراعظم ٹروڈو نے روس کے 76 افراد اور اداروں کو پابندیوں کا نشانہ بنایا ہے جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ روس کے شیڈو فلیٹ کے خلاف بھی کارروائی کر رہے ہیں،،روس کے ہائیڈرو کاربن سمیت دیگر شدہ سامان کی منتقلی پر 109 جہازوں پر بھی پابندیاں لگارہے ہیں

پابندیوں کی فہرست میں خاص طور پر روس کے وزیر توانائی سرگئی تسیولیوا، روس کے نائب وزیر دفاع اور فادر لینڈ ڈیفنڈرز فاؤنڈیشن کی چیئر انا تسیویلیوا، روسی صحافی ولادیمیر پوزنرسمیت روسی ایرو اسپیس فورسز، روسی فیڈریشن کی وزارت دفاع کے جوہری، کیمیائی اور حیاتیاتی دفاعی دستوں سمیت دیگرادارے شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں