لندن(وائس آف رشیا) انگلینڈ کے سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ برطانیہ 24 فروری کو روس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے.
ان کے مطابق یہ یوکرین میں تنازع کے آغاز کے بعد سے پابندیوں کا سب سے بڑا پیکج ہوگا۔ 24 فروری کو روس کے خصوصی فوجی آپریشن کی تیسری برسی ہے۔
ڈیلی ٹیلی گراف نے 22 فروری کو برطانوی حکومت کے ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ لندن روس پر نئی پابندیوں کا اعلان کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔









