ماسکو (وائس آف رشیا) یوکرینی صدر نے ان مذاکرات میں شامل نہ کئے جانے پر تشویش کا اظہارکیا ہے جس کو روسی صدارتی ترجمان دیمتری پیسکوف نے مسترد کردیا ہے ۔ دیمتری پیسکو ف کا کہنا ہے کہ یوکرین پہلے ہی روس کے ساتھ معاہدہ کر سکتا تھا لیکن اس نے ہمیشہ روس کے ساتھ مذاکرات سے انکار کیا ہے.
انہوں نے کہا کہ روس اور امریکہ کی جانب سے سیاسی سنجیدگی کا مظاہرہ کیا گیا ہے اور18 فروری کو ہونے والی ملاقات میں، روس اور امریکہ کے نمائندوں نے بنیادی طور پر روس امریکہ تعلقات کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور یوکرائنی تنازعے پر مذاکرات کے آغاز کی طرف پہلا قدم اٹھایاہے۔
دیمتری پیسکوف کاکہنا ہے کہ صدر پوتن اور ٹرمپ کی ملاقات رواں ماہ یا کچھ تاخیر سے ہو سکتی ہے کیونکہ دونوں صدور میں 2021کے بعد پہلی ملاقات کی تیاری میں کچھ وقت لگ سکتا ہے ۔۔جبکہ یوکرین تنازعہ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایک دن یا ایک ہفتے میں سب کچھ ٹھیک کرنا ممکن نہیں ہے ، ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہو گا۔









