یوکرین نیٹو میں شامل نہیں ہو سکتا، ماریہ زخارووا

ماسکو(وائس آف رشیا) وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے کہا ہے کہ یوکرین کے لیے نیٹو کی رکنیت روس کے لیے ناقابل قبول ہے۔ زاخارووا نے مزید کہا کہ کیف کی امریکی زیر قیادت فوجی بلاک میں شمولیت کے خلاف زبانی یقین دہانیاں بھی ناکافی ہیں، نیٹو پر زوردیا کہ وہ یوکرین سے کیے گئے سابقہ ​​وعدوں کو منسوخ کرے۔

زاخارووا نے کہا کہ یوکرین کی ممکنہ نیٹو رکنیت ماسکو کے لیے “ناقابل قبول” ہے کیونکہ اس سے روس کی سلامتی کو “سنگین خطرات” لاحق ہوں گے اور یورپ کے لیے “تباہ کن نتائج” نکل سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں