ماسکو(وائس آف رشیا ) روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات کی تاریخ ابھی تک طے نہیں ہوئی ہے اور امکان ہے کہ یہ اگلے ہفتے نہیں ہو سکے گی،
روسی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اوشاکوف نے کہا کہ “دونوں ممالک کے وفود کو بہت کام کرنا ہے، ہم اس کے لیے تیار ہیں لیکن دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کی مخصوص تاریخ کے بارے میں کہنا ابھی مشکل ہے۔”
یوشاکوف نے مزید کہا کہ “مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہم اس میٹنگ کی شرائط پر کام کر رہے ہیں۔”









