ماسکو(وائس آف رشیا) آج ماسکو کی ساویلوسکی (Savelovsky) مارکیٹ میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سیکورٹی فورسز نے خصوصی آپریشن کرتے ہوئے تقریبآ 300 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے .

سیکورٹی فورسز کے چھاپے کے دوران مارکیٹ میں بھگدڑ مچ گئی غیرقانونی افراد نے بھاگنے اور چھپنے کو کوشش کی لیکن ناکام رہے کیونکہ پوری مارکیٹ کو سیکورٹی فورسز نے گھیر رکھا تھا اور تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردئے گئے تھے.
چیکنگ کئی گھنٹے تک جاری رہی. ہر شخص کو الگ الگ چیک کیا گیا – انہوں نے موقع پر ہی خلاف ورزی کرنے والوں کی شناخت شروع کر دی۔ پولیس نے ڈیٹا چیک کیا، پاسپورٹ کا مطالعہ کیا، چیک کیا کہ آیا اس شخص کے روس میں رہنے کی کوئی وجہ ہے۔

گرفتار ہونے والوں میں وہ لوگ شامل ہیں جن کے پاس کام کرنے کا اجازت نامہ نہیں تھا، جو بغیر دستایزات کے روس میںمقیم ہیں. جن کے پاس رجسٹریشن نہیں تھی . جن افراد کے پاس جعلی کاغذات تھے. اور جنہوں نے ابھی تک فوجی رجسٹریشن نہیں کروائی ان تمام افراد کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا .

بغیر دستاویزات کے تمام افراد کو مزید تفتیش اور ممکنہ ملک بدری کے لیے مائیگریشن سینٹر بھیج دیا گیا ہے جبکہ وہ لوگ جنہوں نے فوجی رجسٹریشن نہیں کروائی -انہیں فوجی رجسٹریشن اور اندراج کے دفتر بھجوایا گیا ، جبکہ جن کے پاس جعلی دستاویزات پائے گئے ان پر فوجداری مقدمہ چل سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے روس میں مقیم غیرقانوی تارکین وطن کے خلاف کاروئیاں تیزکردی گئی ہیں اور بڑے پیمانے پر مزید چھاپے ، چیکینگ اور کاروا ئیاں بڑھنے کا امکان ہے.

یاد رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے غیر قانونی تارکین وطن کوروس چھوڑنے کیلئے 30 اپریل 2025 تک کی مہلت دی ہوئئ ہے .











