واشنگٹن (وائس آف رشیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ان کی ملاقات بہت جلد ہو سکتی ہے۔
روس-یوکرین جنگ کو روکنے کے لیے کام کرنے کا ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ نے اس سوال کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن سے کب ملاقات کریں گے، انہوں نے جواب دیا کہ “یہ بہت جلد ہو سکتا ہے، یہ جلد ہو گا۔”
ٹرمپ نے کہا کہ صدر پوتن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی جنگ کو ختم کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے مزید کہا، “میرے خیال میں جنگ کو روکنا چاہتے ہیں۔ میں یہ دیکھ سکتا ہوں ، ہم نے اس معاملے پر کافی سوچ و بیچار کی ہے۔”
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان امن قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ٹرمپ نے کہاکہ، “یہ ایک ایسی جنگ تھی جو کبھی شروع نہیں ہونی چاہیے تھی۔”









