واشنگٹن (وائس آف رشیا) بلومبرگ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ 20 اپریل تک یوکرین کے تنازعے میں جنگ بندی پر زور دے رہی ہے۔
روس اور یوکرین کے بارے میں ٹرمپ کے خصوصی ایلچی کیتھ کیلوگ نے بھی گزشتہ روزکہا تھا کہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر کہا کہ امریکی امن منصوبہ ہفتوں یا دنوں میں سامنے آ سکتا ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق “ٹرمپ انتظامیہ نے یورپی حکام کو بتایا ہے کہ وہ ایسٹر تک یوکرین میں جنگ بندی کو محفوظ بنانا چاہتی ہے،” اطلاعات کے مطابق آنے والے دنوں میں سعودی عرب میں روسی اور امریکی نمائندوں کی ملاقات کے ساتھ بات چیت شروع ہو گی۔
دوسری جانب یورپی یونین کے حکام کو خدشہ ہے کہ امریکہ ان پر یوکرین کی جنگ کے بعد کی سیکیورٹی کا بوجھ ڈالے گا،









