یوکرین تصفیہ اجلاس کی تیاری ! سعودی عرب میں روسی اور امریکی سفیروں کی ملاقات ہو سکتی ہے – بلومبرگ

نیویارک (وائس آف رشیا) بلومبرگ نے گمنام ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ روس اور امریکہ کے اعلیٰ عہدے دار مبینہ طور پر ممکنہ ملاقات کی تیاری کے لیے اگلے ہفتے سعودی عرب میں بات چیت کرنے والے ہیں۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات، جس کے دوران وہ یوکرین کے تنازعے کے ممکنہ حل پر بات کریں گے، رواں ماہ کے اختتام سے پہلے ہو سکتی ہے۔

بلومبرگ کے مطابقہ میٹنگ کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ شرکاء کی فہرست کو بھی حتمی شکل دینا باقی ہے۔ سعودی عرب کی نمائندگی وزیر مملکت برائے قومی سلامتی موسٰی بن محمد العیبان کریں گے۔ مندوبین کا مقصد رمضان المبارک کے آغاز سے قبل سربراہی اجلاس کے لیے ایک تاریخ طے کرنا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں