سال 2025 کی ٹاپ 25 بہترین ایئرلائنز کی لسٹ جاری

AirlineRatings.com کی طرف سے ایک نئی لسٹ جاری کی گئی ہے جس میں 2025 کی دنیا کی بہترین ایئر لائنز کے سالانہ ایوارڈز کے لیے ٹاپ 25 ایئر لائنز کا انتخاب کیا گیا ہے۔

ایئر لائنز کیلئے ضروری تھا کہ وہ مکمل سروس کا تجربہ پیش کریں جس میں کھانے، نمکین اور مشروبات، اکانومی سیٹ کم از کم 31 انچ، بزنس کلاس بیڈ، سیون اسٹار سیفٹی ریٹنگ اور فہرست کے معیار پر پورا اترنے کے لیے ایک مضبوط اکانومی حیثیت شامل تھی۔

جنوبی کوریا کی ایئرلائن کو مسافروں کے آرام، کھانے کی زیادہ مقدار اور شاندار اکانومی کلاس پر غیر معمولی توجہ دینے کے لیے سال کی بہترین ایئر لائن کا اعزاز دیا گیا۔

مسافروں کیلئے موزے اور آئی ماسکس سمیت، مغربی اور کورین آپشنز پر مبنی مینیو اور مسکراہٹ کے ساتھ سروس کی پیشکش نے کورین ایئر کو سرفہرست مقام دیا۔

ٹاپ 25 میں شامل سابق فاتح قطر ایئرویز، ایئر نیوزی لینڈ اور کیتھے پیسیفک کو بھی مسافروں کے آرام کی بنیاد پر ٹاپ رینک دیے گئے۔

یہ فہرست مسافروں کے ریویوز اور ہوابازی کے ماہرین کے تجزیوں کی بنیاد مرتب کی گئی تھی۔ درج ذیل ٹاپ 25 ایئرلائنز کی لسٹ دی جارہی ہے:

  • Korean Air
    Qatar
    Air New Zealand
    Cathay Pacific
    Singapore Airlines
    Emirates
    Japan Airlines
    Qantas
    Etihad
    Turkish Airlines
    EVA Air
    Fiji Airways
    Virgin Atlantic
    ANA
    Aero Mexico
    Air Caraibes
    Thai Airways
    STARLUX Airlines
    Vietnam Airlines
    Sri Lankan Airlines
    Air France
    KLM (note the airline are trialling a Hybrid model on some routes)
    Air Calin
    Air Mauritius
    Garuda Indonesia

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں