قیدیوں کا تبادلہ امریکہ، روس کے درمیان اعتماد کو بڑھا رہا ہے – ٹرمپ کے خصوصی ایلچی وٹکوف

نیویارک(وا ئس آف رشیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیون وٹ کوف نے امریکی شہری مارک فوگل کے بدلے روسی شہری الیگزینڈر وینک کی رہائی کے بعد واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان اعتماد میں اضافے کی توقع ظاہر کی ہے۔

فاکس نیوز ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں وِٹکوف نے کہا، “ہمارے پاس واقعی ایک اچھا بیک چینل تھا، اور یہ بہت معتبر اور بہت زیادہ مددگار ثابت ہوا۔ اور اس کی وجہ سے، میرے خیال میں، ٹرمپ انتظامیہ اور صدرروس ولادیمیر پوتن کے درمیان بہت زیادہ اعتماد پیدا ہواہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو تبادلہ ابھی ہوا ہے، شاید “مستقبل میں یوکرین کے تنازع کا تصفیہ جیسے بڑے معاملات حل ہوسکتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں