نیویارک (وائس آف رشیا) امریکہ میں تارکین وطن اور غیر ملکی امداد کے خلاف ٹرمپ کی پالیسیوں یے خلاف احتجاجی مظاہرے
متحدہ امریکہ میں ہزاروں افراد نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تارکین وطن کے حوالے سے “پروجیکٹ 2025” کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔
نیو یارک ٹائمز کے مطابق، مظاہرین جو کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے #50501 ہیش ٹیگ کہ جس کا مطلب “1 دن میں 50 ریاستوں میں 50 احتجاج” کے زیر اہتمام یکجا ہوئے ۔ پھر دوپہر کو ریاستوں میں کانگریس اور بلدیہ ہالز کے سامنے جمع ہونا شروع ہوئے۔
ہزاروں کی تعداد میں جمع ہونے والے لوگوں نے ٹرمپ کی اقتدار سنبھالنے کے بعد نافذ کردہ “تارکین وطن کے حقوق کے بر خلاف ” پالیسیوں اور “تنوع، مساوات اور دائرہ عمل ” کے طریقوں کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق فلاڈیلفیا، کیلیفورنیا، مشیگن، ٹیکساس، وسکانسن، انڈیانا سمیت دیگر ریاستوں میں بھی مظاہرین نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ریلی نکالی
مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر امیر ترین شخص ایلون مسک اور ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے تیار کردہ سیاسی تجاویز پر مشتمل ’پراجیکٹ 2025‘ کی مخالفت میں الفاظ درج تھے۔









