بیلاروس کے مرکزی الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات میں لوکاشینکو کو فاتح قرار دے دیا

منسک (وائس آف رشیا) بیلاروس کے مرکزی الیکشن کمیشن (سی ای سی) نے 26 جنوری کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کی باضابطہ توثیق کرتے ہوئے الیگزینڈر لوکاشینکو کو فاتح قرار دے دیا ہے.

الیکشن کمیشن کے حتمی اعداد و شمار کے مطابق، لوکاشینکو نے 86.82 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ ان کے بعد سرگئی سرینکوف 3.21 فیصد کے ساتھ ہیں۔ اس کے بعد اولیگ گیڈوکیوچ (2.02 فیصد)، انا کانوپتسکایا (1.86فیصد)، اور الیگزینڈر کھزنیاک (1.74فیصد) نےووٹ حاصل کئے ہیں۔ تقریباً 6.9 ملین اہل ووٹروں میں سے کل 85.69 فیصد نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔

سی ای سی کے چیئرمین ایگور کارپینکو نے کہا کہ “انتخابی قوانین کی خلاف ورزیوں کے بارے میں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی جو انتخابات کے نتائج پر اثرانداز ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں