واشنگٹن(وائس آف رشیا) امریکی دارالحکومت کے قریب اینڈریوز ایئر فورس بیس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی حکومت نے روس اور یوکرین کے ساتھ ملاقاتوں اور رابطوں کا منصوبہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک بہت مصروف ویک اینڈ گزارا ہے ہم اسرائیل کے ساتھ ڈیل کر رہے ہیں اور ہم یوکرین اور روس کے ساتھ بھی ڈیل کر رہے ہیں۔ ہم نے یوکرین اور روس سمیت مختلف فریقوں کے ساتھ میٹنگز اور بات چیت طے کی ہے، اور مجھے لگتا ہے کہ یہ بات چیت حقیقت میں بہت اچھی ہو رہی ہے۔









