صدر پوتن کے ساتھ روس۔ یوکرین جنگ کے معاملے پر بات چیت کر سکتے ہیں، امریکی صدر

واشنگٹن (وائس آف رشیا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن، روس ۔یوکرین جنگ کے لیے “اہم” اقدامات کر سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ پوتن سے ملاقات کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ “ہم بات چیت کریں گے اور مجھے لگتا ہے کہ شاید ہم کچھ اہم کرنے جا رہے ہیں۔ ہم اس جنگ کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع نہ ہوتی۔”

“کیا آپ پوتن سے براہ راست بات کریں گے؟” سوال کے جواب میں ٹرمپ نے زور دے کر کہا کہ وہ اس چیز کا جواب نہیں دینا چاہتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں