سویڈن میں روس کے سفارت خانے پر حملہ

اسٹاک ہوم (وائس آف رشیا) سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں روس کے سفارت خانے پر حملہ کیا گیا ہے۔

اسٹاک ہوم پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق 45 سالہ حملہ آور نے گاڑی کے ذریعے روس سفارت خانے کے آہنی دروازے سے ٹکر ماری اور اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔

حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور حملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

تاہم ‘روس اسٹاک ہوم سفارت خانے’ نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ سویڈن میں روسی سفارت خانے کے گیٹ میں گھسنے کی کوشش کرنے والے شخص کو مقامی پولیس اچھی طرح جانتی ہے، جو مناسب اقدامات نہیں کر رہی ہے۔ سویڈن میں رہنے والا یہ یوکرائنی شہری پہلے بھی روسی سفارتی مشن پر حملے کر چکا ہے اور اسے ذہنی مریض قرار دیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں