صدر پوتن اور چینی صدر شی جن پنگ کی ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت

ماسکو(وائس آف رشیا) روسی صدر ولادیمیر پوتن اور چینی صدرشی جن پنگ کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے چند گھنٹے بعد نے ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت ہوئی ہے۔یہ آن لائن میٹنگ 90 منٹ سے زیادہ جاری رہی جس میں دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کو نئی سطح پر لے جانے کا عزم کیا۔

صدرپوتن نے کہا کہ روس اور چین کے درمیان تعلقات خود کفیل ہیں اور عالمی رجحانات کے تابع نہیں ہیں، جبکہ چینی صدر کا کہناتھا کہ 2025 میں، ان کا ملک روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو اعلی سطح پر لے جانے کی تیاری کر رہا ہے۔ کریملن کے مطابق، دونوں سربراہان مملکت نے یوکرین کی صورتحال سمیت بین الاقوامی معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو کی ہے۔

صدرپوتن نے شی جن پنگ کو آگاہ کیا کہ ماسکو اس معاملے پر نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔

صدر پوتن نے کہا کہ ہم ایک منصفانہ کثیر قطبی عالمی نظام میں متحد ہیں ۔جبکہ ماسکو اور بیجنگ کی مشترکہ کوششیں معروضی طور پر بین الاقوامی معاملات میں استحکام کا کردار ادا کرتی ہیں۔

دونوں رہنمائوں نے عوامی سطح پر نئی انتظامیہ کے تحت امریکہ کے ساتھ کشیدہ تعلقات کو بحال کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں