ماسکو(وائس آف رشیا) سلواک پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر ٹیبور گاسپر نے کہا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین کی فوجی غیرجانبداری پر ایک معاہدے پر پہنچ سکتے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ سلواکیہ ایسے فیصلے کا خیرمقدم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم رابرٹ فیکو نے اعتماد سے کہا ہے کہ ہم یوکرین کے نیٹو میں داخلے کی حمایت نہیں کریں گے۔ ہم ایسے فیصلوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو روس اور یورپی یونین دونوں کے لیے سلامتی کے حوالے سے ضمانت دیتے ہیں، انہوں نے کہاکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ سلوواکیہ ٹرمپ اور پوتن کے درمیان ہونے والے معاہدوں کا خیرمقدم کرے گا.
گاسپر نے کہا کہ ٹرمپ نے خود اعتراف کیا کہ یوکرین میں پورا تنازعہ بھڑکایا گیا تھا، یعنی روس نے یوکرائنی حکام کے بعض اشتعال انگیز فیصلوں کا اس طرح جواب دیا۔
ٹرمپ نے 10 جنوری کو کہا کہ پیوٹن کے ساتھ ان کی ممکنہ ملاقات کی تیاریاں جاری ہیں کیونکہ یوکرائنی تنازعہ کو ختم کرنا ضروری ہے۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف کے مطابق پوٹن بغیر کسی پیشگی شرط کے ٹرمپ سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔









