روسی فوجیوں کو مکمل اسلحہ پہنچادیا گیا ہے، دیمیتری میدویدیف

ماسکو(وائس آف رشیا) روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف نے روسی فوجی صنعتی کمیشن کے ورکنگ گروپ کی سرگرمیوں کے نتائج پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس خصوصی طورپر روسی فوجیوں کو مکمل ہتھیار فراہم کئے گئے تھے.

انہوں نے کہاکہ یوکرین میں‌فوجی آپریشن کی کارروائیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے 2024 میں بہت سے ہتھیاروں کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔

میدویدیف نے کہا کہ روس نے خاص طور پر درکار اسلحہ اور خصوصی آلات روسی فوجیوں کو تیار کرنے اور فراہم کرنے کا ایک موثر اور ہموار نظام قائم کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ تمام کام حل ہو گئے ہیں۔ یقیناً مسائل ہیں، اور ہمیں ان سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ اس کے باوجود، کام بڑی حد تک مکمل ہو چکا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں