ہم پاکستان کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں، روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف

ماسکو(وائس آف رشیا) روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوورف نے اپنی سالانہ پریس کانفرنس میں‌ صحافیوں کے سوالا ت دیتے ہوئے یوکرین، فلسطین، لبنان اور شام سمیت دیگر اہم ایشوز پر بات چیت کی.

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوورف کا کہنا تھا کہ روس اور پاکستا ن کے تعلقات استوار ہو رہے ہیں. بہت سے ایسے منصوبے اور ضابطے ہیں جو سوویت دور میں پاکستانی خطے کے لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عملی تعاون کے لیے بنائے گئے تھے، اس کا بھی نقصان ہو رہا ہے۔ لیکن یقیناً دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کواپنے ہمسایہ ممالک افغانستان، ہندوستان اور شنگھائی تنظیم کے تمام ارکان کے ساتھ تعاون کی ضرورت ہے

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ یہ تمام تنظیمی اقدامات اس فارمیٹ کے اعتماد کو مضبوط کرنے کے لیے اہم ہیں جو اب قائم ہو گا. انہوں نے کہا کہ روس، چین، پاکستان اورایران کا ایک فارمیٹ ببنے جارہا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اس میں‌ بھارت کی شمولیت سے ہی درست قدم اٹھایا جاسکتا ہے.

انہوں نے کہا کہ عمومی طور پر شنگھائی تعاون تنظیم اور افغان امور پر اس طرح کے فارمیٹ اور ماسکو فارمیٹ ایک اضافی فریم ورک ہے جہاں چین کو مزید بات چیت کرنے کے مواقع مل سکتے ہیں. وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کی مدد کرنے کیلئے تیار ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں