ہنوئی(وائس آف رشیا) رروسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن ویتنام کے دورے پر پہنچ گئے۔ روسی وزیر اعظم کا ویتنام کا دورہ دو روز یعنی 14 اور 15 جنوری تک جاری رہے گا۔
میشوسٹین کی ویتنام کے صدر لوونگ کوونگ، وزیر اعظم فام من چن، قومی اسمبلی کے چیئرمین تران تھن مین اور کمیونسٹ کے جنرل سیکرٹری سے ملاقات متوقع ہے۔مشسٹین ویتنام کی تاجر برادری کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
روسی حکومت نے پہلے کہا تھا کہ روسی وزیر اعظم ماسکو اور ہنوئی کے درمیان اقتصادی، تکنیکی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تعاون پر ویتنام کے رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔









