صدر پوتن کی تبت میں آنے والے زلزلے پر شی جن پنگ سے اظہارتعزیت

ماسکو (وائس آف رشیا) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

کریملن سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ولادیمیر پوتن نے، چین کے خود مختار علاقے تبت میں زلزلے اور اموات کی وجہ سے، عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس قدرتی آفت میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ اس کے علاوہ صدر پوتن نے اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی امید ظاہر کی۔

واضح رہے کہ چین کے علاقے تبت میں صبح کے وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ زلزلے میں 95 افراد ہلاک اور 130 زخمی ہو گئے ہیں۔

زلزلے کا مرکز تبت کے دوسرے بڑے شہر ‘شیگاستے’ کے جوار میں تھااور اس کی زیرِ زمین گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں