فیس بک پر بچوں کی فروخت کے پیجز کا انکشاف

قاہرہ(وائس آف رشیا) مصر میں فیس بک پر بچوں کی فروخت کے پیجز اور اکاؤنٹس سامنے آنے کے بعد عوامی حلقوں میں گہری بے چینی اور خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک پر بچوں کی خرید و فروخت کے اشتہارات پر حکام نے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، قومی کونسل برائے اطفال کی سربراہ سحر السنباطی نے پیر کو ہدایت کی کہ بچوں کو رقم کے بدلے گود لینے کی پیشکش کے واقعے کو چائلڈ پروٹیکشن کو رپورٹ کیا جائے۔

سربراہ قومی کونسل برائے اطفال نے اٹارنی جنرل سے بھی درخواست کی کہ وہ اس معاملے کی عدالتی تحقیقات شروع کریں۔ جنرل ایڈمنسٹریشن برائے چائلڈ ریلیف کا کہنا تھا کہ فیس بک پر بچوں کو فروخت کرنے والے گروپس کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں