صدر پوتن کل 7 جنوری کو کرسمس کی تقریبات میں شرکت کریں گے

ماسکو(وائس آف رشیا) روس میں‌کل 7 جنوری کو کرسمس کا تہوار منایا جائے گا، کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن روایتی طور پر اس سال چرچ کی کرسمس سروس میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے اس معاملے پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہاں، یقیناً صدر اس سال بھی اس روایت کو برقرار رکھیں گے۔

کریملن کے اہلکار نے نوٹ کیا کہ مزید تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں