وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آج ملاقات متوقع

واشنگٹن (وائس آف رشیا) وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آج ملاقات متوقع ہے،ملاقات میں اعلیٰ سیاسی و دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوں گی۔

گزشتہ روز بھی وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے غیر رسمی ملاقات ہوئی تھی، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ گرمجوشی سے مصافحہ کیا تھا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدر امن کے داعی ہیں، وہ دنیا بھر میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں، پاک بھارت جنگ بندی میں ٹرمپ اور ان کی ٹیم کا اہم کردار ہے،اس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیراعظم کی امیر قطر، انڈونیشیا کے صدر اور اردن کے فرمانروا سے بھی ملاقات ہوئی تھی، خطے کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں