سفیر پاکستان محمد خالد جمالی کو ماسکو میں ‘روحانی یگانگت’ کے اعزاز سے نوازا گیا

ماسکو (وائس آف رشیا) ماسکو کی کیتھیڈرل مسجد میں روس میں تعینات پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی کو “روحانی یگانگت کا تمغہ دیا کیا گیا۔ ی یہ اعزاز ان کو روس کی مفتیان کونسل کے پہلے نائب چیئرمین رشّان حضرت عبّیاسوف نے پیش کیا۔ یہ اعزاز سفیر محمد خالد جمالی کی ثقافتی و مذہبی تعلقات کو مضبوط بنانے، اور روس میں مسلم کمیونٹی کے ساتھ پاکستان کے رشتوں کو فروغ دینے کی خدمات کا اعتراف تھا۔

اس موقع پر انہوں نے مسجد کے لیے پاکستانی خطاط شاہ عبداللہ عالمی کے فن پارے کا تحفہ پیش کیا، جس میں صوفی شاعر بابا بلھے شاہ کے اشعار شامل تھے، جو توحید اور انسانی بھائی چارے کی اعلیٰ روحانی اقدار کی عکاسی کرتے ہیں

اس موقع پر سفیرمحمد خالد جمالی کا کہناتھا کہ یہ اعزاز پاکستان اور روس کے درمیان ثقافتی اور مذہبی تعلقات کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ فن، ثقافت اور ایمان کے ذریعے ہم اپنے عوام کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں