انسانی اسمگلر نے جعلی فٹبال ٹیم ظاہر کر کے 17 نوجوانوں کو جاپان بھجوا دیا

گوجرانوالہ (حافظ ثاقب سے) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے جعلی فٹبال ٹیم ظاہر کر کے 17 نوجوانوں کو جاپان بھجوانے والے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اےکمپوزٹ سرکل نے گوجرانوالہ میں انسانی اسمگلر کیخلاف کارروائی ملزم وقاص علی کو گرفتار کر لیا۔ وقاص علی نے جعلی فٹبال فیڈریشن لیٹر اور وزارتِ خارجہ کا این او سی استعمال کیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے17افراد کو وزٹ ویزے پر جاپان بھجوایا جس کے لیے شہریوں سے فی کس 40 سے 45 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔

ملزم نے17نوجوانوں کو یکم جنوری 2024 کو جاپان بھجوایا۔ رواں سال بھی جعلی 22 رکنی فٹبال ٹیم جاپان بھیجی گئی۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث وقاص علی کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں جب کہ گرفتار ایجنٹ کے سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں