یوکرین میں یورپی فوجیوں کی تعیناتی کے منصوبے کو منفی طور پر دیکھتے ہیں،پیسکوف

ماسکو(وائس آف رشیا) روسی صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ کریملن یوکرین میں یورپی فوجیوں کی تعیناتی کے منصوبے کو کبھی قبول نہیں کرے گا کیونکہ نیٹو کی توسیع اس تنازع کی بنیادی وجوہات میں سے ایک ہے۔

ایک سوال کے جواب میں پیسکوف نے کہا کہ “ہم اس کو منفی طور پر دیکھتے ہیں۔”

انہوں نے وضاحت کی کہ ماسکو متعدد سطحوں پر یہ موقف بارہا واضح کرچکا ہے۔

پیسکوف نے کہاکہ “یورپی فوجی کوئی الگ حیثیت نہیں رکھتے، وہ مخصوص ممالک کے فوجی ہیں اور ان میں سے زیادہ تر نیٹو کے رکن ہیں۔ نیٹو کی فوجی ڈھانچے کی توسیع اور اس کا یوکرین میں داخل ہونا اس تنازع کی بنیادی وجوہات میں شامل ہے، اسی لیے ہم اس طرح کی تجاویز کو منفی طور پر دیکھتے ہیں۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں