روس اور یوکرین کے درمیان ’146 برائے 146‘ قیدیوں کا تبادلہ، کورسک ریجن کے 8 شہری بھی واپس

ماسکو (وائس آف رشیا) روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا ایک اور معاہدہ مکمل ہوگیا۔ روسی وزارتِ دفاع کے مطابق 146 روسی فوجی یوکرین کے زیرِ قبضہ علاقے سے واپس لائے گئے ہیں جبکہ بدلے میں 146 یوکرینی فوجی قیدی یوکرین کے حوالے کیے گئے ہیں۔

وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ اس تبادلے کے ساتھ ساتھ کورسک ریجن کے آٹھ شہری بھی یوکرین کی غیرقانونی حراست سے رہا کر دیے گئے، جنہیں جلد اپنے گھروں تک پہنچا دیا جائے گا۔

بیان کے مطابق روسی فوجیوں کو بیلا روس کی سرزمین پر ضروری طبی اور نفسیاتی امداد فراہم کی جا رہی ہے، بعد ازاں انہیں روس منتقل کر کے وزارتِ دفاع کے میڈیکل اداروں میں مکمل علاج اور بحالی کی سہولت دی جائے گی۔

روسی وزارتِ دفاع نے اس عمل میں متحدہ عرب امارات کی ثالثی کی کوششوں کو بھی سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں