ماسکو (شاہد گھمن سے) گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ بھارت کا پہلگام واقعہ کا الزام پاکستان پر تھوپنا زیادتی ہے انہوں نے کہا ہے کہ شواہد کے بغیر پاکستان پر الزام تراشی بھارت کا وطیرہ ہے، پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر بلاچستان جعفرخان مندوخیل روس کا دورہ مکمل کرکے پاکستان واپس جاتے ہوئے ”وائس آف رشیا” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت خود میرے صوبہ بلوچستان میں دراندازی کررہا ہے وہ اپنے اندورنی مسائل چھپانے کیلئے یہ سارا پراپیگنڈہ کررہا ہے. بھارت کو یہ جھوٹا پراپیگنڈہ بند کرنا ہوگا.
انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی دہشتگردی کی کارروائی کی حمایت نہیں کرتا، ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان نے بہت قیمت ادا کی، بد قسمتی سے بھارتی حکومت دہشتگردی کے واقعات کا الزام ہمیشہ پاکستان پر لگاتی ہے حالانکہ خطے میں ہر ہونے والی دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہتر ہوتا بھارتی حکومت الزامات تراشی کی بجائے پاکستان کو شواہد پیش کرتی، پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت ہیں، لہذابھارتی قیادت کو کشیدگی میں اضافے کی بجائے ہوش کے ناخن لینے چاہیے۔
گورنربلوچستان نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعہ کی بھر پور مذمت کی ہے، سانحہ جعفرایکسپریس ہوا تو ہندوستان نے مذمت میں ایک لفظ بھی نہیں بولا، الزام تراشی اور بہتان لگانا کسی حکومت کو زیب نہیں دیتا۔
انہون نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تمام متنازعہ مسائل کو نتیجہ خیز ڈائیلاگ کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے









