وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سرکاری دورے پر بیلا روس پہنچ گئے

منسک (وائس آف رشیا) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سرکاری دورے پر بیلا روس پہنچ گئے ۔ بیلا روس کے وزرائے توانائی، ٹرانسپورٹ اورمواصلات کے اجلاس منعقد ہوں گے جن میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان بیلا روس میں ” سٹیٹ گیسٹ” ہوں گے ۔ دورے کے پہلے روز وفاقی وزیر مواصلات کی بیلاروس کے وزراء سے ملاقاتیں ہوئیں اور بیلاروس کے وزیر توانائی ڈینس موروز اور عبدالعلیم خان کے مابین اہم اجلاس ہوا۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بیلاروس میں منسٹریل سیشن میں شرکت و خطاب کیااور کہا کہ دونوں ممالک پہلے سے موجود معاہدوں پر تیز پیشرفت چاہتے ہیں۔ پاکستان و بیلاروس مختلف شعبوں میں اشتراک کو فروغ دے سکتے ہیں۔وزیر اعظم آئندہ ہفتے بیلا روس کا اہم دورہ کریں گے۔

اس دورے میں دونوں ممالک کے مابین مختلف ایم او یوز پر دستخط ہوں گے ۔ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دو طرفہ تعاون کے فروغ پر عملی پیشرفت متوقع ہے۔

مواصلات، فوڈ، انڈسٹری اور داخلہ کے وفاقی سیکرٹری صاحبان وفد میں شامل ہیں۔ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک،،سیکرٹری اکنامک افیئر ڈویژن و کامرس بھی ہمراہ ہیں۔دونوں ممالک کے مابین جوائنٹ منسٹریل کانفرنس کے آٹھویں سیشن پر اتفاق کیا گیا۔وزیر اعظم پاکستان کے بیلاروس کے دورے پر دوسرا بزنس فورم بھی منعقدہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں