وزیراعظم شہباز شریف 10 اپریل کو 2 روزہ سرکاری دورہ پر بیلا روس جائیں گے

اسلام آباد (وائس آف رشیا) وزیراعظم شہباز شریف ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ 10 اپریل کو منسک روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو دورے کی دعوت بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی جانب سے دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورے سے پہلے وفاقی وزیرعلیم خان3 اپریل کو وفد کے ہمراہ بیلاروس جائیں گے

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ بیلا روس کے دوران وزیراعظم کی بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو سے ملاقات ہو گی۔ اس دوران پاکستان اور بیلاروس کے مابین باہمی مذاکرات بھی ہوں گے۔

واضح رہے کہ بیلا روس کے صدر نے گزشتہ برس نومبر میں بڑے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ایک 68 رکنی اعلیٰ سطحی وفد پاکستان پہنچا تھا جس میں متعدد وزراء شامل تھے۔ بیلاروس کی 43 نمایاں کاروباری شخصیات بھی ان کے وفد کا حصہ تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ بیلا روس کے دوران پاک بیلاروس تعلقات, تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اس موقع پر متعدد مفاہمتی یاداشتوں اور معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

دونوں ممالک میں الیکٹرانک کامرس تعاون، سائنس و ٹیکنالوجی، کسٹمز، ماحولیاتی تحفظ، ٹریکٹر سازی، صحت اور ووکیشنل ٹریننگ میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ پاکستان میں ٹریکٹرسازی سے متعلق تعاون پربات چیت ہوگی، بیلاروسی صدرسے یوکرائن، روس تنازع سمیت امن وسلامتی پربھی بات ہوگی۔

وزیراعظم شباز شریف سرکاری وفد کے ساتھ بیلاروس پہنچیں گے جبکہ ایک اہم کاروباری وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں